ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نےاپنے کزن فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر ادیتیا چوپڑا اور رانی مکھرجی کی شادی کی داستان سنادی۔ کرن جوہر نے دعویٰ کیا کہ یہ شادی مکمل طورپر خفیہ رکھی گئی تھی حتیٰ کہ انہوں نے بھی اس معاملے میں اپنی والدہ سے بھی جھوٹ بولا تھا۔کرن کاکہناتھا کہ شادی کی تقریب میں صرف 18 افراد مدعو تھے اور شادی دونوں کے ہوم ٹائون سے باہر ہوئی تھی تاہم شادی کا مقام نہیں بتایا۔ ان کاکہناتھاکہ ادیتیا نے مجھے سختی سے منع کرتے ہوئے دھمکایا کہ یہ معاملہ بالکل خفیہ رکھنا ہے اور اگر بات باہر نکلی تو اس کے ذمہ دار صرف تم ہوگے۔