’کچھ تو شرم کرو‘کپل شرما بھارتی فضائی کمپنی پر برس پڑے

’کچھ تو شرم کرو‘کپل شرما بھارتی فضائی کمپنی پر برس پڑے

ممبئی(شوبزڈیسک) معروف کامیڈین کپل شرما پرواز میں تاخیر ہونے پر بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ پر برس پڑے اور لکھاکہ ”لوگ خوار ہو رہے ہیں۔ جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ۔ یہاں کچھ مسافر وہیل چیئرز پر بھی ہیں جن کی طبی حالت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔کچھ تو شرم کرو۔“ تفصیلات کے مطابق ’کس کس کو پیارکروں‘سٹارکپل شرما نے سوشل میڈیا پر انڈی گو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ”ڈیئر انڈی گو! پہلے تم نے ہمیں جہاز میں بٹھا کر 50منٹ انتظار کرایا اور اب تمہاری ٹیم کہہ رہی ہے کہ پائلٹ ٹریفک میں پھنس گیا ہے۔ کیا؟ واقعی؟ پرواز کو رات 8بجے روانہ ہونا تھا اور اب 9بج کر 20منٹ ہو رہے ہیں اور اب تک پائلٹ کاک پٹ میں نہیں آیا۔ “ کپل شرما مزید لکھتے ہیں کہ ”تمہارا کیا خیال ہے کہ یہ 180مسافر دوبارہ تمہارے ساتھ سفر کریں گے؟ کبھی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں