کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی، ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں زاراہاتھ میں ڈونٹ پکڑے بہت خوش نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے پیچھے موجود اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ راونڈ 2 اور اس کے ساتھ بچے اور فیملی والے ایموجیز کا استعمال کیا۔
![زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z10-939x480.jpg)