ملائکہ اروڑا کے بعد ارباز خان کی اطالوی گرل فرینڈ سے بھی راہیں جدا ہوگئیں

ملائکہ اروڑا کے بعد ارباز خان کی اطالوی گرل فرینڈ سے بھی راہیں جدا ہوگئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )ملائکہ اروڑا کے بعد بھارتی اداکار ازبان خان اور ان کی اطالوی گرل فرینڈ اداکارہ جارجیا اینڈریانی کے درمیان بھی معاملات آگے نہ بڑھ سکے اور علیحدگی ہوگئی جس کی تصدیق اداکارہ نے بھی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جارجیا اینڈریانی نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ارباز بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، میرے دل میں ہمیشہ ان کے لیے احساسات رہیں گے، میرا اور ارباز خان کا بریک اپ ملائکہ اروڑا کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ میں اور ارباز شروعات سے ہی جانتے تھے کہ ہمارا رشتہ زیادہ عرصے تک نہیں چلے گا کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں