اداکارہ پائل گھوش کا عرفان پٹھان سے تعلقات ، گوتم گھمبیر کے بھی پیچھے پڑنے کا انکشاف

اداکارہ پائل گھوش کا عرفان پٹھان سے تعلقات ، گوتم گھمبیر کے بھی پیچھے پڑنے کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات رہے ہیں جبکہ اس دوران گوتم گھمبیر بھی ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے تاہم اداکارہ کے اس چشم کشا انکشاف پر کرکٹرز کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے ساتھ پانچ سال تک تعلقات میں رہیں،تعلقات کا علم کئی بھارتی کرکٹرز کو بھی تھا۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان دنوں گوتم گھمبیر روزانہ انہیں مِس کال دیا کرتے تھے، وہ ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے جبکہ عرفان پٹھان کو بھی اس بات کا علم تھا۔انہوں نے عرفان پٹھان کے ساتھ اپنی پرانی تصویر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ عرفان کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے بعد انہوں نے کبھی کسی سے محبت نہیں کی جبکہ وہ اس بریک اپ کی وجہ سے کافی بیمار بھی ہوگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں