جنت مرزا کی شادی کی خبروں کا ڈراپ سین ہوگیا

جنت مرزا کی شادی کی خبروں کا ڈراپ سین ہوگیا

فیصل آباد (شوبز ڈیسک ) ٹک ٹاک سٹار اورا داکارہ جنت مرزا کی شادی کی خبروں کا ڈراپ سین ہوگیا، دراصل اداکارہ کی نہیں بلکہ ان جیسی دکھنے والی لڑکی کی شادی ہوئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنت مرزا سے مشابہ لڑکی کو سرخ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنی شادی کے موقع پر اسٹیج پر چڑھنے سے قبل دولہا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتی ہے جبکہ ویڈیو گرافر اور فوٹو گرافر سمیت شادی کے شرکا ان کا فوٹو سیشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ جنت مرزا نہیں بلکہ دراصل وہ ان کی ہم شکل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں