لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ نینا بلیک نے کہا ہے کہ جب میرے والدین نے 18 سال کی عمر میں میرا نکاح ایک ایسے شخص سے کیا جس سے میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی،ہم دونوں مختلف سوچ اور نظریات کے انسان تھے، نکاح کے فورا بعد ہی احساس ہو گیا کہ کسی غلط جگہ نکاح ہو گیا ہے کیونکہ میرے سسر نے نکاح کے فورا بعد ہی کسی بات پر میرے والد کو سخت لہجے میں ڈانٹا۔ ڈرامہ سیریل کابلی پلا سے شہرت حاصل کرنے والی نینا بلیک نے کہا کہ نکاح کے ایک سال بعد جب میرے سسرال والے ہمارے گھر آئے تو انہوں نے میرے والدین کے سامنے مجھے برا بھلا کہا اور مجھ پر گالم گلوچ کی لیکن میرے والدین میرے حق میں آواز ہی نہیں اٹھا سکے کہ بیٹی کا گھر خراب ہوجائے گا ابھی تو رخصتی بھی نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ کا مزید بتانا تھاکہ میں نے والدین سے درخواست کی کہ انہیں طلاق چاہیے تاہم والدین راضی نہ ہوئے اور کہہ دیا کہ اگر طلاق کی بات کی تو گھر بھی چھوڑنا ہو گا، اس واقعے کے بعد گھر چھوڑ کر کبھی بہن کے گھر تو کبھی دوست کے گھر رہنے لگی اور خود زبردستی خلع کے لیے کیس فائل کیا۔
![نکاح کے فوراً بعد ہی احساس ہوگیا تھا کہ نکاح غلط جگہ ہوگیا، اداکارہ نینا بلیک ازدواجی زندگی بارے بول پڑیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z9-1-940x480.jpg)