شاہ رخ خان کو 24بچوں کے باپ نے دھمکی دیدی

شاہ رخ خان کو 24بچوں کے باپ نے دھمکی دیدی

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ سٹارشاہ رخ خان کو24 بچوں کے باپ نے بھاری نقصان کی دھمکی دے دی۔ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ڈنکی کی ریلیز سے قبل ایک بار پھر ایکس پر ASK SRK سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے اداکار کو ایسی انوکھی دھمکی دی کہ وہ مداح کو جواب دینے پر مجبور ہوگئے۔ عبدالرحمن نامی مداح نے شاہ رخ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے دھمکی دی کہ مجھ سے محبت کریں ورنہ میں اپنی 4 بیویوں، 24 بچوں اور 50 پڑوسیوں کو ڈنکی دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ مداح نے دھمکی دینے کے بعد شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا آپ اتنا بڑا نقصان برداشت کر سکیں گے؟ شاہ رخ خان نے مداح کی مزاحیہ دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی تو ویسے ہی اتنا مصروف رہتا ہوگا، کہاں ملے گا وقت کچھ بھی اور کرنے کا۔ اداکار نے مزید کہا کہ اپنے بچوں اور بیگمات کے ساتھ وقت گزارو، بچوں کے ساتھ پیار سے پیش آو اور اپنی ساری بیویوں کو فلم ڈنکی دکھانے لے کر جانا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں