کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نےخواتین کو مفید مشورہ دیدیا اور کہا ہے کہ خواتین اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز بارے سوشل میڈیا پرمحتاط رہیں‘۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کنزہ ہاشمی کاکہناتھاکہ آج کے ڈیجیٹل دور میں خواتین اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز بارے اپنے دوستوں اور دوسرے لوگوں پر بھروسہ کرنے میں محتاط رہیں، نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میلنگ اور استحصال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، آج کے ڈیجیٹل دور میں یہ ایک اہم مسئلہ ہے، روایتی ساس بہو اور محبت کی کہانیوں سے آگے بڑھ کر ایسی کہانیوں کو سامنے لانا بہت ضروری ہے جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔