کراچی (شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکاراعجاز اسلم نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا اور کہا ہے کہ میری فٹنس کا راز ناریل اور بادام کے آٹے کی روٹی ہے۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعجاز اسلم کاکہناتھاکہ اچھی صحت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ گلوٹین فری آٹے سے تیار شدہ روٹی کھانے کے ساتھ ساتھ ناریل کا پانی اور زیتون کا تیل بھی پیتے ہیں، اپنی ساتھی اداکاراوں کو اپنی عمر غلط نہیں بتاتے بلکہ کوئی ان سے عمر پوچھتا ہی نہیں۔ اعجاز اسلم نے فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی غذائیت اور ورزش کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں، وہ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔
![اعجاز اسلم نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z11-5-940x480.jpg)