طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا کی ابھیشیک کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی

طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا کی ابھیشیک کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی میں طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا کی ابھیشیک کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم دی آرچیز کا شاندار پریمیئر منعقد ہوا جس میں بالی ووڈ کے نامور اور بڑے ستاروں نے شرکت کی۔دی آرچیز کے پریمیئر میں جہاں شاہ رخ خان کی فیملی اور کئی نامور سلیبرٹیز نے شرکت کی ، وہیںپوری بچن فیملی بھی دی آرچیز کے پریمیئر کی زینت بنی۔وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن کافی خوش نظر آرہی ہیں اور وہ اپنی نند شویتا بچن کے بیٹے کو مذاق میں تنگ کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں