مریم نفیس نے عثمان خالد بٹ سے اپنا رشتہ دنیا کو بتادیا

مریم نفیس نے عثمان خالد بٹ سے اپنا رشتہ دنیا کو بتادیا

کراچی (شوبزرپورٹر) اداکارہ مریم نفیس نے اداکارعثمان خالد بٹ سے اپنا رشتہ دنیا کو بتادیا اور کہا ہے وہ میرے جگر کے ٹکڑے ہیں ، لڑکا اور لڑکی جسمانی تعلقات کے بغیر بھی بہترین دوست ہو سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے مریم نفیس سے پوچھا کہ ان کی شادی پر عثمان خالد بٹ بہت خوش تھے، ان کا ان سے کیا رشتہ ہے؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ان کے جگر کے ٹکڑے ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ایک لڑکے اور لڑکی کے درمیان کسی بھی لالچ اور جسمانی تعلقات کے بغیر بھی دوستی اور احترام کا رشتہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں