ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ اور گلوکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ نے بریک اپ کے بعد اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم ریاض کی چیٹ لیک کردی اور پھر جاتے جاتے سوشل میڈیا کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ سوشل میڈیا پراپنے آخری بیان میں ہمانشی کھرانہ نے کہاکہ میں واضح کروں کہ میں سیکولر ہوں، اسی لیے میں کسی مذہب کی توہین نہیں کر رہی، میں نے صرف اپنا انتخاب کیا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ لوگوں نے میری بات کا غلط مطلب لیا اور ایک سکرین شاٹ بھی شیئرکیا جس میں عاصم نے علیحدگی کی وجہ مذہبی اختلافات بتائے۔
![بریک اپ کے بعد ہمانشی کھرانہ نےعاصم ریاض کی چیٹ لیک کردی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z10-8-940x480.jpg)