لاہور (سٹاف رپورٹر)معروف صحافی اقرارالحسن کی تیسری شادی پر دوسری بیوی فرح اقرار کا موقف بھی آگیا ۔ اقرارالحسن کی ڈیجیٹل میڈیا سے اپنی پہچان بنانے والی خاتون اینکر کیساتھ تیسری شادی کی خبر پاکستان ٹائم نے بریک کی تو کئی لوگ اس پر یقین کرنے کو بھی تیار نہیں تھے کیونکہ وہ پہلے ہی دو شادیاں کرچکے تھے اور وہ دونوں خواتین بھی میڈیا سے تعلق رکھتی تھیں۔ پاکستان ٹائم کی خبر پر اقرارالحسن کی تصدیق یا تردید نہیں آئی البتہ ان کی تیسری اہلیہ کی طرف سے کچھ شکوے ضرور سامنے آئے لیکن اب وہ بھی شادی کی تصدیق کرچکی ہیں۔ اپنے میاں کی تیسری شادی بارے اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار کاکہناتھاکہ ’ میں تو پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ اقرار اگر تیسری شادی کرتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں‘۔
![اقرارالحسن کی تیسری شادی پر دوسری بیوی کا موقف بھی آگیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z21-1-940x480.jpg)