عورت کے رونے دھونے والے ڈرامے بنائے جانے کی وجہ رابعہ بٹ نے بتادی

عورت کے رونے دھونے والے ڈرامے بنائے جانے کی وجہ رابعہ بٹ نے بتادی

لاہور (شوبز رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے عورت کے رونے دھونے والے ڈرامے بنائے جانے کی وجہ بتادی اور کہا ہے کہ روتی ہوئی عورت بکتی ہے، اسی لیے پروڈکشن ہاوس ان کے رونے پر ڈرامے بناتے ہیں ۔ ایک تعلیمی ادارے میں تقریر کرتے ہوئے رابعہ بٹ کاکہناتھاکہ ڈراموں میں شوہروں کو ناجائز تعلقات کرتے دکھایا جاتا ہے، یعنی وہ اپنی بیوی کے علاوہ دوسری خاتون سے بھی محبت کرتے دکھائے جاتے ہیں، سماج میں مضبوط عورت کے تصور کی بھی غلط تشریح کی جاتی ہے، لوگ مضبوط عورت کو برے کردار کی خاتون سمجھتے ہیں۔ رابعہ بٹ کے مطابق اگر کوئی ڈراما کامیاب یا ناکام ہوتا ہے تو اس میں بھی دیکھنے والے کا کردار ہوتا ہے، اس لیے وہ خود کو بری الذمہ نہ سمجھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں