سلمان خان اور دھرمیندر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان اور دھرمیندر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر آج اپنی 88ویں سالگرہ منا رہے ہیں، فلمی شخصیات اور ان کے مداحوں نے اس موقع پر خوبصورت پیغامات دیے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے بھی سینئر اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر دھرمیندر کے ساتھ دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کیں۔ایک تصویر میں دھرمیندر پیلے رنگ کے صوفے پر بیٹھے ہیں جبکہ سلمان خان ہاتھوں میں ہاتھ لیے ان کے سامنے بیٹھے مسکرار ہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ان کے پیچھے صوفے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ہاتھ دھرمیندر کے کندھے پر ہیں۔سلمان خان نے ان تصاویر کو ’سالگرہ مبارک دھرم جی‘ کا خوبصورت کیپشن دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں