لاہور (شوبز ڈیسک) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے احد رضا میر اور سجل علی میں علیحدگی ہوگئی جس کی تصدیق معروف اداکارہ ریشم نے بھی کردی۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں ریشم نے کہا کہ آج کل شادی کی عمر صرف سال، ڈیڑھ سال یا دو سال ہی نظر آتی ہے اس کے بعد شادیاں ٹوٹ رہی ہیں، شوبز انڈسٹری میں بھی 7 سے 8 شادیاں ٹوٹیں جن کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے، کیونکہ میں اپنے ساتھی فنکاروں سے بہت پیار کرتی ہوں۔ریشم نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے تصدیق کی کہ فنکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سجل کی شادی ٹوٹی تو بہت دکھ ہوا، مجھے اس سے بہت پیار ہے وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہے، اس کے ساتھ میں نے کام بھی کیا ہے۔