بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ

بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تلپڑے کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 47 سالہ اداکار آج کل اپنی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، گزشتہ روز ممبئی میں شوٹنگ سے واپسی کے بعد انہیں اچانک دل کی تکلیف محسوس ہوئی۔اداکار کی اہلیہ کے مطابق شریاس تلپڑے اپنے نارمل چیک اپ کے لیے گھر سے اسپتال جانے کے لیے نکلے لیکن راستے میں ہی انہیں اچانک دل کا دورہ پڑ گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو فوری طور پر ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور اب ان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، انہیں چند روز میں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔اداکار کی مقبول ترین بالی ووڈ فلموں میں اوم شانتی اوم، کمال دھمال، گول مال ریٹرنس، گول مال اگین، گول مال 3 اور ہاوس فل 2 شامل ہیں۔واضح رہے کہ شریاس تلپڑے نے بالی ووڈ کے ساتھ مراٹھی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں