ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ پوجا ہیگڑے کو قتل کی دھمکیاں ملنے سے متعلق خبروں کی تردید سامنے آگئی۔
”پاکستان ٹائم “کے طابق ایک پاپارازی اکاونٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ تیلگو، ہندی اور تامل فلموں کی اداکارہ کو دبئی میں ایک جھگڑے کے بعد قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔بدھ کو سامنے آنے والی اس اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر پوجا کے پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم بعد میں اداکارہ کی ٹیم نے فوری طور پر ان اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ یا افواہ پوجا ہیگڑے کے دبئی میں ایک کلب کی افتتاحی تقریب میں موجودگی کی وجہ سے سامنے آیا۔ مذکورہ بالا پاپارازی جس نے اب اپنی ٹوئٹس ڈیلٹ کردی ہے کا کہنا تھا کہ تقریب میں موجود کسی شخص سے پوجا کی تلخ کلامی کے بعد یہ دھمکیاں موصول ہوئیں۔تاہم پوجا کی ٹیم نے اسکی واضح طور پر تردید کی اور کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ کون یہ فیک نیوز پھیلا رہا ہے۔اپنی خوبصورتی، گلیمر اور جاذب نظر شخیصت کی وجہ سے مشہور 33 سالہ پوجا حال ہی میں (2023) میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔