ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ پر ان کی اہلیہ اور شریک پروڈیوسر گوری خان کا ردعمل بھی آگیا۔ سوشل میڈیا پر ایک سیشن کے دوران ایک مداح نے کنگ خان سے استفسار کیا کہ آپ کی اہلیہ گوری خان کا فلم ڈنکی دیکھنے کے بعد کیا ردعمل تھا؟جواب میں بتایاگیا کہ گوری نے فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ ڈنکی قابل فخر ہے اور مجھے مزاح بہت پسند ہے۔ ایک مداح نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے چھوٹے بیٹے ابرام نے فلم دیکھی ہے؟ اس کا جواب بھی انہوں ڈنکی کے ہیش ٹیک کے ساتھ دیا اور لکھا کہ بیٹا فلم دیکھنے کے بعد مسلسل گا رہا ہے آئی وانٹ ٹو گو ٹو لیویٹری۔
![شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ پر ان کی اہلیہ گوری خان کا ردعمل بھی آگیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z22-1-940x480.jpg)