ممبئی (شوبز ڈیسک) مجرم سوکیش چندرشیکھر کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نےدہلی کی عدالت سے رجوع کرلیا اور اپنی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہوئے چندرشیکھر کے نامناسب پیغامات کے متن کے ساتھ درخواست دائر کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں 2009 میں کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ نے چندرشیکھر سے متعلق شکایت اکنامک افینسز ونگ میں بھی درج کرائی ہے، ملزم کی جانب سے اداکارہ انتہائی نامناسب پیغامات ارسال کیے گئے تھے ۔