ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے مومی مجسمے لندن کے مادام تساو میوزیم میں رکھ دیئے گئے ہیں اوران کی نمائش پر ان کی اہلیہ و اداکارہ دپیکا پڈوکون کا دلچسپ تبصرہ بھی سامنے آگیا۔ رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر لندن اور سنگاپور کے عالمی شہرت یافتہ مادام تسا میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے اپنے دونوں مومی مجسموں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو ان کی اہلیہ، اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے لکھا کہ’’ اب یہ تینوں رنویر سنگھ میرے ہیں‘‘۔
![رنویر سنگھ کے مجسمے کی نمائش پر دپیکا پڈوکوں کا دلچسپ تبصرہ بھی سامنے آگیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z4-19-940x480.jpg)