کاجول کی بیٹی نے ماں باپ کے نقش قدم پر چلنے سے انکار کردیا

کاجول کی بیٹی نے ماں باپ کے نقش قدم پر چلنے سے انکار کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن کی بیٹی نے ماں باپ کے نقش قدم پر چلنے سے انکار کردیااور فی الحال ا ن کا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اجے دیوگن نے نیسا کے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال، وہ فلم انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی لیکن مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کاجول نے بھی اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ان کی بیٹی کا بالی ووڈ میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Enter

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں