شاہ رخ خان کی فلم 'ڈنکی' نے صرف 2 دن میںکتنے کروڑ کا بزنس کرلیا؟جانیے

شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ نے صرف 2 دن میں کتنے کروڑ کا بزنس کرلیا؟جانیے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سال کی تیسری فلم ڈنکی نے صرف 2 دن میں 102 کروڑ کا بزنس کرلیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق شاہ رخ خان کی سال کے آغاز میں فلم پٹھان ریلیز ہوئی، چند ماہ بعد جوان سامنے آئی اب فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی نے پہلے دن 57 کروڑ 43 لاکھ کا بزنس کیا تھا جبکہ دوسرے دن اس کی آمدنی 45 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی، یوں شاہ رخ خان کی فلم نے دنیا بھر سے صرف 2 دن میں 102 کروڑ 53 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، وکی کوشل، بومن ایرانی اور دیگر نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنکی شاہ رخ خان کی ایک سال میں تیسری فلم ہے، جو 100 کروڑ کلب کا حصہ بنی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنکی کا پربھاس کی فلم سالار کے ساتھ سینما پر ٹکراو بھی چل رہا ہے، دونوں فلمیں ایک ہی روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہیں۔کامیڈی ،ڈرامہ اور ایکشن فلم ڈنکی غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے کی کہانی پر مبنی ہے،جس میں حب الوطنی کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں