کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے دورے پر موجودبھارت کی سینئر اداکارہ ممتاز اور پاکستانی اداکارہ ریشم کی ڈانس ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے ، اس تقریب میں اداکار احسن خان اور دیگر لوگ بھی شریک تھے۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سینئر اداکارائیں بالی ووڈ کے ہٹ گانے ’’کوئی شہری بابو‘‘ پر ڈانس کر رہی ہیں اور موقع پر موجود لوگ بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر بھی ویڈیو شیئرہوئی تو مداحوں نے بھی خوب مزے لیے اور طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
![پاکستان کے دورے پر موجود بھارت کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز اور ریشم کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z16-12-940x480.jpg)