پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی،نادیہ جمیل کا انکشاف

کراچی(شوبز رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شامل ہیں۔ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی تھیں، دوسری بار 9 سال کی عمر میں اور تیسری بار 17 یا 18 سال کی عمر میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی۔

نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2 سال لگے۔اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں، یہ درد سے سکون تک کا سفر تھا، جو میں نے طے کیا۔
یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے 2019ء میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ ان کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں