ممبئی (فارن ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور مسٹردبنگ خان کے بھائی ارباز خان نے اپنی میک اپ آرٹسٹ شوری خان سے دوسری شادی کرلی جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابقشادی کی تقریب میں سلمان خان، سیہیل خان، سلیم خان اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان سمیت ان کی فیملی کے دیگر افراد اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی ، اس نئے رشتے کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے ارباز خان نےلکھا کہ پیاروں کی موجودگی میں، ہم اپنی زندگی بھر کی محبت کا آغاز کررہے ہیں، ہمارے خاص دن پر آپ کی دعائوں اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔