لاہور(شوبز ڈیسک )معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آگ لگ گئی تاہم اداکارہ بال بال بچ گئیں، ایک فائر بال کے شعلے سیٹ پر گرتے ہیں لیکن اداکارہ لاعلمی میں ان پر پاﺅں رکھ دیتی ہیں۔ سامنے آنیوالی ویڈیو میں عقب میں موجود کوئی خاتون اداکارہ کو خبردار کرتی ہیں جس پر عائزہ محتاط ہوجاتی ہیں اور کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ جاتی ہیں۔ ویڈیوشیئرکرتے ہوئے اس کے کیپشن میں عائزہ نے حادثے میں محفوظ رہنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ اداکار بننا آسان نہیں ہوتا، کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن سکرین ناظرین نہیں دیکھتے لیکن اللہ ہماری حفاظت کرتا ہے ۔