لاہور(شوبز ڈیسک)سابقہ اداکارہ اور ٹی وی میزبان نور بخاری کی سیاست میں انٹری،آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔
”پاکستان ٹائم ” کے مطابق نور بخاری لاہور میں مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے ہیں، انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کی جانب سیکاغذات نامزدگی جمع کروائے، نوربخاری آئی پی پی رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں۔ذرائع کے مطابق نوری بخاری کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں تھی۔