مکہ مکرمہ(شوبز ڈیسک) حرم شریف میں بارش نے سماں باندھ دیا اور عمرہ زائرین کے چہرے بھی کھل اٹھے، بارش کی روح پرور ویڈیو نوجوان اداکارہ لائبہ خان نے شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے بہن اداکارہ ایمان خان کے ہمراہ مسجد الحرام سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان دونوں بہنوں کو انتہائی خوش اور مسجد الحرام پر برستی ابرِ رحمت میں بھیگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد للہ، اس سے زیادہ خوش نصیبی اور کیا ہوسکتی ہے۔
![حرم میں بارش، لائبہ خان نے ویڈیو شیئر کردی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z9-23-940x480.jpg)