انوشے اشرف بھی ’می ٹو‘ مہم کا حصہ بن گئی، ہراسانی کا انکشاف کردیا

انوشے اشرف بھی ’می ٹو‘ مہم کا حصہ بن گئی، ہراسانی کا انکشاف کردیا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ، ماڈل اور ریڈیو جوکی انوشے اشرف بھی ’ می ٹو‘ مہم کا حصہ بن گئیں اور بچپن میں انکل کہلائے جانیوالے شخص کی طرف جنسی ہراسانی کی داستان سنادی، ماڈل کاکہناتھاکہ وہ انہیں کم عمری میں اپنی گود میں لے کر کھیلا کرتے تھےتاہم نام یا رشتہ بتانے سے گریز کیا۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انوشے نے بتایاکہ وہ بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں،ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کر ان کے ساتھ سارا دن کھیلتے رہتے تھے، وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتیں،پھر کافی عرصہ بعد ایک شادی پر انہیں مذکورہ انکل مل گئے تھے اور وہ کسی اور چھوٹی بچی کو گود میں لے کر ان کے ساتھ کھیل رہے تھے جس پر انہوں نے وہاں جاکر انہیں خوب سنائی تاہم انہیں دیکھ کر ان صاحب پر کپکپی طاری ہوگئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں