ممبئی (شوبز ڈیسک) آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی موت کا سبب بننے والی مبینہ خودکشی سے متعلق ان کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈےنے نیا انکشاف کردیاہے ۔ معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کا حصہ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے نامور کامیڈین منور فاروقی کے ساتھ گفتگو کی ہے اور دعویٰ کیاہے کہ سشانت سنگھ خودکشی سے قبل کسی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا اوراس کے ساتھ یہ نہیں ہونا چاہئے تھا،اس کے دماغ میں بہت کچھ تھا لیکن وہ سب ضائع ہوگیا اور جب ان کے سامنے اداکار کی لاش آئی تو انہیں لگا کہ سب ختم ہوگیا ۔ اداکارہ کامزید کہناتھاکہ سشانت کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شدید کردار کشی کی گئی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ اور آنجہانی اداکار سات سال تک تعلقات میں رہے۔