کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر نے شوبز میں خوبصورتی کے علاوہ ٹیلنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈال دی اور کہا ہے کہ اگر کوئی خوبصورت لڑکی سفارش سے آ بھی جائے تو صرف ایک دو پراجیکٹ کر کے ہی گھر بیٹھ جاتی ہے،خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر کاکہناتھاکہ شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کے علاوہ صلاحیت والے ہی کامیاب ہوتے ہیں، پاکستان میں بے شمار خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شوبز میں آناچاہتی ہیں مگرا ن میں فنکارانہ صلاحیتیں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ، ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔