لاہور(شوبز ڈیسک ) سماجی کارکن اور سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خاموشی سے شادی کرلی ار ان کی دلہن بنے ہوئے تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائر ل ہوگئی ہیں۔ سامنے آنیوالی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں، تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ’ جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے‘۔ رابی پیرزادہ نے ایک تصویر میں گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے الحمدللہ لکھا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر شیئر کی تھی تاہم اس شخص کا چہرہ نہیں دکھائی دیا اور یہ تصویر کسی گاڑی میں بنائی گئی تھی ۔