ممبئی (شوبز ڈیسک )جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا نے اپنے شوہر کیساتھ پہلی ملاقات کا احوال بتادیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ وگنیش سے انکی ہدایتکاری میں بننے والی ایک فلم کے سیٹ پر 2015 میں ملیں جس کے بعد 2022 میں شادی ہوئی اور اب انکے دو جڑواں بیٹے ہیں۔ اداکارہ نے کہاکہ شادی کے بعد سے میرے شوہر مجھے یہ سیکھاتے رہے کہ کسی بڑے مقصد کے لیے تیاری کرو، وگنیش نے کبھی میرے فیصلوں پر سوال نہیں کیا بلکہ ہر طرح سے میری مدد کی اور پشت پناہی کی تاکہ میں آگے بڑھ سکوں۔