کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال پاکستان اور خاص طور پر شوبز میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اپنے والدین کی مثال دی اور کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کا ہونے والا شوہر والد جیسا ہو، خواہش ہے کہ میرے والد کو بھی ان کے جیسے ہی داماد ملیں جو اپنی اہلیہ یعنی ہمارا اسی طرح خیال رکھیں جس طرح وہ رکھتے ہیں کیونکہ آج کل طلاقوں کی شرح بہت بڑھ رہی ہے۔ مومنہ اقبال اپنی بات کرتے ہوئے رو پڑیں اور کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب دو محبت کرنے والوں کو بچھڑتا ہوا دیکھتی ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ میرا اپنا ہے یا کوئی غیر ہے، یہ علیحدگی میرے گھر ہوئی یا کسی اور کے گھر، مجھے دکھ ہوتا ہے،آج کل شوبز انڈسٹری میں بھی کافی طلاقیں اور بریک اپ دیکھنے میں آئے ہیں اور بعد میں پیٹ پیچھے لڑکے کو اس لڑکی کے لیے اور لڑکی کو اس لڑکے کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے سناجاتا ہے۔