ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر کرن جوہر اوراداکارہ کرینہ کپور خان کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی لیکن اب یہ دوستی ختم ہوچکی ہے جس کی کرن جوہر نے تصدیق بھی کردی۔ کرن جوہر نے بتایا کہ کرینہ کپور سے دوستی ختم ہونے کی وجہ فلم کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرنا تھا، آج کل اداکروں کے ساتھ کام کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے جو بھی اداکار مارکیٹ میں اپنی ویلیو جانتے ہوئے بھی غیر معمولی معاوضہ طلب کرتا ہے تو اس کی فلاپ اور ہٹ فلموں کی فہرست سامنے رکھ کر آئینہ دکھا دیتا ہوں۔ ان کاکہناتھاکہ کوئی بھی اداکار حد سے زیادہ پیسے مانگ رہا ہے تو پھر میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔ کسی کوئی بھی زیادہ یا کم معاوضہ دینا میرے نزدیک گناہ ہے۔