لاہور (شوبز ڈیسک) معروف فلم لکھاری، ٹی وی میزبان اور اداکار واسع چوہدری نے بھی فلموں میں بولڈرومانوی مناظر کیخلاف آواز بلند کردی اور کہاکہ وہ فلموں میں بہت زیادہ بولڈ رومانوی مناظر دکھانے کے حق میں نہیں۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ جو کام گلے لگنے سے ہوسکتا ہے، رومانوی مناظر دکھانے کے لیے بوس و کنار دکھانا کیوں لازم ہے، انہوں نے تجویز دی کہ ہیرو اور ہیروئن کے درمیان رومانس دکھاتے وقت پس منظر میں عاطف اسلم کا رومانوی گانا چلے اور دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر دکھایا جانا چاہیے، بہت زیادہ بولڈ مناظر دکھانے کی ضرورت نہیں۔ اداکارکا کہنا تھاکہ ماضی میں بھی پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ شامل ہوتے رہے ہیں لیکن وہ ایسے گانوں کو فلم کا حصہ بنانے کے حق میں نہیں، ہم نے بھارتی فلم انڈسٹری کی نقل کی ، یہاں تک کہ ہم نے اس کے لیے دوسرے متبادل لفظ کی تلاش تک نہیں کی۔