نیلم منیر کیساتھ دوسری شادی کی افواہوں پر احسن خان کا ردعمل بھی آگیا

نیلم منیر کیساتھ دوسری شادی کی افواہوں پر احسن خان کا ردعمل بھی آگیا

لاہور (شوبز ڈیسک)خوبرواداکارہ نیلم منیر کیساتھ دوسری شادی کی افواہوں پر معروف اداکار و میزبان احسن خان کا ردعمل بھی آگیا اور ایسی افواہوں کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے ساتھ کسی لڑکے کا نام جوڑنا باعث شرم ہوتا ہے، اگرچہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے لیکن وہ اجازت بھی مشروط ہے ، دوسری شادی صرف ضرورت کے تحت کرنی چاہئیے۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لیکن کسی بھی شخص کا ارادا بدلتے دیر نہیں لگتی،نیلم منیر سے شادی اور تعلقات کی افواہیں سن کر حیرانگی ہوتی ہے اور انہیں شرم بھی آتی ہے کہ ان کا نام کسی لڑکی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ایسی بے بنیادافواہوں  سے لڑکی کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں