اسد نے نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کیساتھ ولاگنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا

اسد نے نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کیساتھ ولاگنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور (شوبز ڈیسک) کم عمری میں شادی کی وجہ سے خبروں اور پھر بچے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں رہنے والے اسد نےاپنی کلاس فیلو اہلیہ نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کیساتھ ولاگنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ حال ہی میں اسد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب اپنے ولاگز میں اپنی بیوی نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کو نہیں دکھائیں گے، بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے فیملی ولاگنگ کیوں چھوڑ دی تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ہمیشہ پیسے اور دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں، ہم اللہ اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے، میں نے ان لوگوں کے بارے میں پڑھا جنہیں اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا، ان میں سے ایک وہ لوگ بھی ہوں گے جو اپنی بیویوں کو دنیا کے سامنے دکھاتے ہیں۔ اسد نے مزید کہا کہ میں ولاگنگ نہیں چھوڑ رہا، اب آپ میرے ولاگز میں صرف مجھے اور میرے بیٹے اذلان کو دیکھ سکیں گے اورہم دونوں کے علاوہ گھر کی کوئی خاتون ولاگ کا حصہ نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں