ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نےاتنا وزن کم کرلیا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے ، بچے کی پیدائش کے بعد وہ وزن کم کرنے کی کوششوں میں تھی اور 20کلوگرام تک کم کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنا وزن کم کرنے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ مجموعی وزن کتنا تھا یا کم ہونے کے بعد اب کتنا رہ گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مزید چھ کلوگرام وزن کم کرنا چاہتی ہوں۔