نبیل نے بلبلےکی مرکزی اداکارہ کے بارے میں دلچسپ انکشاف کردیا

نبیل نے بلبلےکی مرکزی اداکارہ کے بارے میں دلچسپ انکشاف کردیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکار و پروڈیوسرنبیل نے بلبلےکی مرکزی اداکارہ کے بارے میں دلچسپ انکشاف کردیا اور بتایا کہ ایک وقت تھا کہ جب کوئی بھی اس کردار کو ادا کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے نبیل نے کہا کہ میرا مطلب کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں تھی جو ڈرامے میں خوبصورت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہو لیکن عائشہ عمر نے آخر میں ہاں کر دی تھی۔اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں نبیل ظفر بلبلے ڈرامے سے متعلق بتاچکے ہیں کہ مالی مشکلات کے باعث بلبلے ڈرامے کو ڈیڑھ لاکھ فروخت کر دیا تھا،2009 میں بلبلے ڈرامہ ادھار لیکر لکھا جسے اتنی مقبولیت ملی کے بعد میں اس کے مزید سیزن لکھے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں