کراچی(شوبزڈیسک) معروف پاکستانی نجومی سامعہ خان نے شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنی زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئی کردی اور کہا کہ یمنی زیدی رواں سال کسی کی محبت میں گرفتار ہوجائیں گی لیکن ان کی شادی 2025 میں ہوگی
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ میں نے یمنی زیدی کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا، وہ بہت اچھی شخصیت کی مالک ہیں، مجھے وہ ذاتی طور پر بہت پسند ہیں، شوبز میں ان جیسے لوگ بہت کم ہیں۔انہوں نے یمنی زیدی کے کیریئر کے حوالے سے کہا کہ یمنی زیدی خوش قسمت ہیں، ان کا شوبز میں کیریئر کافی کامیاب رہا ہے اور وہ مستقبل میں بھی بڑی بڑی کامیابیاں اپنے نام کرنے والی ہیں جبکہ وہ اس انڈسٹری میں طویل عرصہ گزاریں گی۔