لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے پہلے کرش کے بارے میں بتادیا اور کہاکہ سلمان خان کی بہت بڑی پرستار ہوں کہا کہ بچپن میں سلمان خان کے پوسٹ کارڈ خریدا کرتی تھی، مجھے سلو کی وجہ سے فلموں میں دلچسپی ہوئی اور ان سے ہی متاثر ہونے کے بعد میں نے اداکارہ بننا چاہا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اداکارہ کاکہناتھاکہ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں صرف معیاری کا م کروں گی جس پر عمل کررہی ہوں، اپنے پرستاروں کی بہت شکرگزار ہوں جن کی محبت کی بدولت میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے،میں نے جب شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت ہی میں نے یہ تہیہ کرلیا تھا کہ میں معیاری کام کروں گی اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں شائقین نے جتنی مجھے محبت دی ہے میں اس کو فراموش نہیں کرسکتی محنت پر یقین رکھتی ہوں۔
![حمائمہ ملک نے اپنے پہلے کرش کے بارے میں بتادیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/z6-17-940x480.jpg)