کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی خبر وں کے بعدٹیلی فون کالز کاسلسلہ شروع ہونے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری برہم ہوگئیں ۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشری انصاری نے کہا کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر کے بعد صبح سے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے انہوں نے میڈیا چینلز سے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا، شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد مجھے ڈھیروں فون کالز آنا شروع ہوگئیں جس پر مجھے شدید غصہ ہے، میڈیا چینلجز مجھے فون کیوں کررہے ہیں؟ کیا میں شعیب کے ساتھ سکول میں پڑھتی تھی یاثنا جاوید میرے ساتھ بچپن میں کھیلتی تھی؟ کیا میں ان کی فیملی کا حصہ ہوں؟ کسی کی نجی زندگی بارے بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ ان باتوں پر مجھے شدید غصہ ہے۔ بشری انصاری نے کہا کہ ایک طرف اداکار طلعت حسین علیل ہیں، دنیا کے حالات خراب ہیں، ملک میں الیکشن نہیں ہورہے، لیکن میڈیا چینلز کو صرف یہی کام ہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید سے کیسے شادی کرلی، اس کی پہلی شادی کیسے ختم ہوئی وغیرہ وغیرہ، اللہ کی طرف سب سے زیادہ کوڑے سوشل میڈیا والوں کو پڑیں گے جو سنسنی خیز خبروں کے لیے لوگوں کی زندگی میں دخل اندازی کرتے ہیں۔