وجے نے اداکارہ رشمیکا مندانا کیساتھ منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑدی

وجے نے اداکارہ رشمیکا مندانا کیساتھ منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑدی

ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی اداکاروجے دیوراکونڈا نے اداکارہ رشمیکا مندانا کیساتھ منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑدی اور کہاکہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات ہونے کی خبریں گردش میں ہیں اور اب حال ہی میں دونوں کے درمیان جلد منگنی کی فواہیں بھی سر اٹھارہی تھی۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ رشمیکا سے منگنی کینہ ہی منگنی ہورہی ہے اور نہ ہی فروری میں شادی ہے،میڈیا ہر دو سال بعد میری شادی کرواتا رہتا ہے اور میں اس طرح کی افواہیں ہر سال سنتا ہوں، میڈیا بس میری شادی کے انتظار میں بیٹھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں