میوزک کنسرٹ کے دوران مداحوں کی طرف مائیک پھینکنے پر بلال سعید کا ردعمل آگیا

میوزک کنسرٹ کے دوران مداحوں کی طرف مائیک پھینکنے پر بلال سعید کا ردعمل آگیا

کراچی (شوبز ڈیسک)میوزک کنسرٹ کے دوران غصے میں آکرمداحوں کی جانب مائیک پھینکنےاور تنقید کا نشانہ بننے کے بعد گلوکار بلال سعید کا ردعمل آگیا۔ سوشل میڈیا پر گلوکار نے لکھا کہ پرفارم کرتے ہوئے وہ اپنی پریشانیاں اور بیماری سب بھول جاتے ہیں اور مداحوں کے لیے پرفارم کرتے ہوئے سب کچھ پیچھے چھوڑ دیتے ہیں،اپنے مداحوں سے پیار کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں میں کسی نے ان کیساتھ بدتمیزی کی ہو لیکن یقینی طور پر ان کا کسی بدتمیزی پر غلط ردعمل پہلی بار ہے۔ گلوکار نے آخر میں اعتراف کیا کہ انہیں سٹیج نہیں چھوڑنا چاہیے تھا البتہ اپنے رویے پر کسی قسم کی کوئی معذرت نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں