سروں کے سلطان راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ملازم کا موقف سامنے آگیا

سروں کے سلطان راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ملازم کا موقف سامنے آگیا

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی سروں کے سلطان راحت فتح علی خان کے تشدد کا نشانہ بننے والے ملازم کا موقف سامنے آگیا۔ ”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملازم نوید حسنین نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں اسکا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد اور میں انکا شاگرد ہوں، ہمارا شاگردی کا سلسلہ 40 سال سے چلتا ا? رہا ہے، استاد ہونے کے ناطے وہ مجھے مار یا ڈانٹ ڈپٹ کرسکتے ہیں۔ ملازم نوید حسنین نے کہا کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب جھو ٹ کا پلندہ ہے، ویڈیو میں جس بوتل کا ذکر ہوا وہ دم والے پانی کی بوتل کا تھا جو مجھ سے گم ہوگیا تھا، دم والے پانی کی بوتل راحت فتح علی خان کے مرشد نے انہیں دی تھی۔ملازم نوید نے کہا کہ میرے والد کا راحت فتح علی خان سے 40 سالہ تعلق ہے، ویڈیو میں میرے والد بھی موجود ہیں، جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی اس نے سازش کی اور وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں