سیول (شوبز ڈیسک) ڈراموں کو تفریح کا ایک ذریعہ یا پھر تاریخ سے آشنائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ ممالک ایک دوسرے کے اس حدتک مخالف ہیں کہ مخالف ملک کے ڈرامے دیکھنا بھی جرم ہے ، ایسا ہی شمالی کوریا میں ہوا جہاں جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر 2 نوجوانوں کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر2، 16 سالہ شمالی کورین لڑکوں کو 12،12 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی،2 نوجوان لڑکوں کو سیکڑوں افرادکی موجودگی میںاسٹیج پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا گیاتھا۔ یادرہے کہ2020 میں نافذ کردہ قانون کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈرامے دیکھنے کے جرم میں سنگین قید یا موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔