سنجے دت نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

سنجے دت نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

دبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سٹار اداکار سنجے دت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورسلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہی ملاقات کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔سابق کپتان اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریبا ایک دہائی کے بعد اپنے دوست سنجے دت کو دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ وسیم بھائی کے ساتھ یہاں ہونا اعزاز کی بات ہے، وہ میرے بھائی ہیں اور میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں، وہ ان عظیم کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔سنجے دت نے کہا کہ وسیم بھائی کرکٹ کے خدا ہیں ان کی ریورس سوئنگ بہت زبردست تھی اور ہر کوئی اس سے ڈرتا تھا۔

Enter

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں